قومی اسمبلی میں  پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

قومی اسمبلی نے پاناما معاملے کے ٹی او آرز کی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی۔

493715
قومی اسمبلی میں  پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور

 

قومی اسمبلی نے پاناما معاملے کے ٹی او آرز کی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور کرلی۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر قانون زاہد حامد نے پاناما معاملے کے ٹی او آرز کی تیاری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کی ۔ تحریک کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے 8،8 ارکان شامل ہوں گے۔ پارلیمانی کمیٹی پانامہ پیپرز، آف شور کمپنیوں پر ٹی او آرز بنائے گی، پارلیمانی کمیٹی فنڈز کی منتقلی، کک بیکس اور قرضوں کی معافی کو بھی ٹی او آرز میں شامل کرے گی۔اس کے علاوہ کمیٹی بیرون ملک قرضےمعاف کرانےکےمعاملات کی تحقیقات کیلیےفورم کاتعین بھی کرے گی۔ بعد ازاں ایوان نے متفقہ طور پر تحریک منظور کرلی۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس سامنے آنے پر وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے خط لکھا تھا تاہم چیف جسٹس نے کمیشن کے ٹی او آرز کو کافی وسیع قرار دیا تھا۔جس کے بعد وزیر اعظم نے اسپیکر کو ٹی او آر کی تشکیل کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔



متعللقہ خبریں