کمیشن کی تشکیل ملک میں مفروضات کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی، نواز شریف

اپوزیشن کے رویے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ٹارگٹ کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ ان کا ٹارگٹ نواز شریف ہے

490142
کمیشن کی تشکیل ملک میں مفروضات  کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گی، نواز شریف

پاناما کمیشن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست دان کمیشن بننے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ان دونوں  کے فرائض  اور ذمہ داریوں   کی نوعیت ایک دوسرے سے ہٹ کر ہیں۔

وزیر اعظم  نے یہ بات جمعرات کو تاجکستان کے  دورے سے  وطن واپسی پر دوران سفر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا  کہ ان کی خواہش ہے کہ پاناما کمیشن جلد سے جلد تشکیل پا  جائے تاکہ حقائق  قوم کے سامنے آ جائیں۔

اپوزیشن کے رویے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ٹارگٹ کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ ان کا ٹارگٹ نواز شریف ہے، پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے صرف پاکستان اور چین ہی فائدہ نہیں اٹھائیں گے بلکہ اس سے پورا خطہ فائدہ اٹھائے گا۔

نواز شریف کے مطابق پاکستان چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان کا وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابط تیز ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں تجارتی علاقے تشکیل دے  رہے ہیں ، بلوچستان کو پورے ملک  سے  ملایا جا رہا ہے۔جس سے اس صوبے کو ترقی  ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی جو کہ پاکستان کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے۔

 



متعللقہ خبریں