وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم کے ساتھ جاری ہے: شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس نے گزشتہ کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو دائو پر لگانے کی سیاست نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا

485307
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم کے ساتھ جاری ہے: شہباز شریف

پنجاب  کے  وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاکستان   ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس نے  گزشتہ کئی سالوں سے  تسلسل کے ساتھ ترقی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے مل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر لے کر جانا ہے۔ پرامن، معاشی طور پر مستحکم اور محفوظ پاکستان کا وعدہ پورا کریں گے۔

ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو دائو پر لگانے کی سیاست نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگرام کو مشن سمجھ کر آگے بڑھا رہے ہیں اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی کثیر آبادی کا تعلق دیہات سے ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیہات اور شہروں کا فاصلہ سمٹ جائے گا۔ زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے آئندہ 2 برس کیلئے ایک سو ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا، زرعی پیکیج کی ایک ایک پائی کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر صرف کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں۔

 



متعللقہ خبریں