سیاسی مخالفین اقتدار کے حصول کی خاطرنکتہ چینی کررہے ہیں:وزیراعظم نواز شریف

قومی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان علاقائی اورعالمی سطح پر اچھے تعلقات قائم کررہاہے۔ انہوں  نے کہا کہ 2018 تک بجلی کی پیداوار موجودہ سترہ ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر تینتیس ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی اور ہر سال لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے

481656
سیاسی مخالفین اقتدار کے حصول کی خاطرنکتہ چینی کررہے ہیں:وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین اقتدار کے حصول کی خاطر نقطہ چینی کررہے ہیں اورہمارا دامن صاف ہے۔

لاہور میں معروف دانشوروں اورصحافیوں کے ساتھ ملاقات میں انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے مخالفین کی تمام تر کوششوں کے باوجود اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی بدولت ہمیشہ کامیابی حاصل کی۔
انہوں  نے کہا کہ حکومت پہلے ہی سپریم کورٹ سے بلا امتیاز احتساب کی درخواست کرچکی ہے ، عدالت عظمیٰ مجوزہ احتساب کمیشن کے قواعد و ضوابط میں ردوبدل کرسکتی ہے۔
انہوں  نے کہاکہ قومی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان علاقائی اورعالمی سطح پر اچھے تعلقات قائم کررہاہے۔
انہوں  نے کہا کہ 2018 تک بجلی کی پیداوار موجودہ سترہ ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر تینتیس ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی اور ہر سال لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ2018 تک گیس کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ایک ہزا ر آٹھ سو مکعب فٹ گیس ملک میں آجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے صنعتی شعبے کے لئے بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جس سے خطے کے تین ارب لوگوں سمیت دنیا بھر کو فائدہ پہنچے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے چھوٹے درجے کے منصوبوں پر بھی برابر توجہ دے رہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں