چیف جسٹس پاکستان کی ترکی سے وطن واپسی پر پاناما لیکس کا معاملہ دوبارہ ایجنڈے میں
انور ظہیر وزیر اعظم پاکستان کے پاناما لیکس کے حوالے سے خط کے حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیں گے
پاناما لیکس معاملے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کے لیے ذمہ دار شخصیت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایک ہفتے کے دورہ ترکی سے وطن لوٹ آئے ہیں۔
انورظہیرجمالی کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایک دن قیام کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔ ان کی کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے مطالبے پر پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھا تھا تاہم وہ اگلے ہی روز ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے تھے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں چیف جسٹس بہت اہم شخصیت ہیں، وہ کمیشن کی تشکیل اور اس کی سربراہی کے لئے جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا موجودہ حالات پر گہرا اثر پڑے گا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 98 افراد جان بحق
بارشیں 22 اپریل تک جاری رہیں گی اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اچانک سیلاب آنے کا خطرہ موجود ہے