آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو ٹیلی فون، دہشتگردی کے خاتمے میں ہرممکن مدد کریں گے: راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ٹیلی فون کیا اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا , دہشتگردی کے خاتمے میں سندھ پولیس کی ہرممکن مدد کریں گے

475046
آرمی چیف کا آئی جی سندھ کو ٹیلی فون، دہشتگردی کے خاتمے میں ہرممکن مدد کریں گے: راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کی بھرپورمدد کرے گی جب کہ ہرصوبے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاجائےگا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ٹیلی فون کیا اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا , دہشتگردی کے خاتمے میں سندھ پولیس کی ہرممکن مدد کریں گے۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہناہے کہ آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کے ہر صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئےپرعزم ہے اور سندھ پولیس کی ہر ممکن مدد کر ے گی ۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے سندھ پولیس کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی میں دہشت گردوں نے 7 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔



متعللقہ خبریں