ایم کیو ایم کے سربراہ سمیت 20 عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر اور انھیں سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی

471963
ایم کیو ایم کے سربراہ سمیت 20 عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے حوالے سے دائر کردہ مقدمے کی روسے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر اور انھیں سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے 8 مقدمات میں چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ 7 مئی کو تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔



متعللقہ خبریں