ہم دیانتداری سے ملک کی خدمت کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے: نواز شریف

لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہیں اپنا اقتدار نہیں پاکستان کی خوشحالی عزیز ہے ، پاکستان ترقی اور خوشحالی کے لئے ترس رہا ہے ، وہ پوری دیانت داری سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں

470586
ہم دیانتداری سے ملک کی خدمت کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف علاج معالجے کیلئے نجی دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم دیانتداری سے ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

میں اپنے چیک اپ کیلئے لندن آیا ہوں، واپس جا کر دگنی رفتار سے ملک کی ترقی کیلئے کام کروں گا، اگر معاملات ٹھیک کرنے کیلئے باہر آنا ہوتا تو لندن آنے کے بجائے پاناما جاتا۔

لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہیں اپنا اقتدار نہیں پاکستان کی خوشحالی عزیز ہے ، پاکستان ترقی اور خوشحالی کے لئے ترس رہا ہے ، وہ پوری دیانت داری سے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014ء میں دھرنے کا تماشا خندہ پیشانی سے برداشت کیا، اب بھی برد باری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،پاکستان کی اچھی روایات کو بڑھانا چاہیے ۔

انہوں نے اپوزیشن کے رائے ونڈ مارچ میں شمولیت سے پی پی پی کے انکار کو خوش آئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں انہوں نے ایک مرتبہ بھی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی استعفوں کی سیاست کی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے حکومتی نقطہ نظر اچھی طرح بیا ن کر دیا ہے ،وزیر داخلہ کا مو قف ہی میر ا جوا ب ہے۔



متعللقہ خبریں