جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل

پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کرنے کی تقریب کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا

468454
جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل

پاک فضائیہ نے گزشتہ 6 دہائیوں سے زیر استعمال ایف سیون بی طیاروں کی جگہ پاک اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو اسکوارڈن ٹو میں شامل کر نے کا اعلان کیا ہے۔

پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کرنے کی تقریب کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب میں 1950 سے پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں شامل ایف سیون بی طیاروں کی جگہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کئے گئے جس سے اسکوارڈن ٹو اور پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔

جے ایف - 17تھنڈر ایک ملٹی رول طیارہ ہے جسے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے تعاون سے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہےجس کی شمولیت سے پی اے ایف لڑاکا طیاروں کے پرانے فلیٹ کو تبدیل کر سکے گا۔

چین کی ایوی ایشن انڈسٹری اور پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے درمیان قریبی تعاون جے ایف 17پراجیکٹ کی شکل میں عکاسی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں