محتسب کا ادارہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے:صدرممنون حسین

انصاف کی فراہمی اسلام کا بنیادی جزو ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ وہ آج اسلام آباد میں وفاقی بیمہ محتسب کے علاقائی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے

466867
محتسب کا ادارہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے:صدرممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ محتسب کا ادارہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں وفاقی بیمہ محتسب کے علاقائی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر نے کہا کہ وفاقی محتسب کے قیام کے کامیاب تجربے کے تناظر میں ٹیکس ، بیمہ اور بنکاری سے متعلق محتسب کے خصوصی دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اسلام کا بنیادی جزو ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیمہ محتسب کے علاقائی دفاتر کے قیام سے عوام کو ادارے تک باآسانی رسائی میں مدد ملے گی اور وہ اپنی شکایات حل کرا سکیں گے۔

انہوں نے کوئٹہ سمیت دوسرے بڑے شہروں تک محتسب کے نیٹ ورک کو توسیع دینے پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔



متعللقہ خبریں