تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے : وزیراعظم نواز شریف

انہوں نے یہ بات گزشتہ روزپلاننگ کمیشن کے دورے کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت کے سینئر افسروں کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا۔ احسن اقبال نے وزیر اعظم کو وزارت سے متعلق اموراور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری تفصیلی بریفنگ دی

462474
تمام ترقیاتی منصوبوں  کو  جلد از جلد مکمل کیا جائے : وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نے ملک میں 20 ارب روپے سے زائد مالیت کے تعمیراتی منصوبوں کے بہتر انتظام کیلئے نجی شعبے سے تعمیراتی ماہرین بھرتی کرنے اور انہیں اسپیشل پے اسکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پلاننگ کمیشن کے دورے کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزارت کے سینئر افسروں کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ احسن اقبال نے وزیر اعظم کو وزارت سے متعلق امور اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت جاری تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مغربی روٹ پر کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ، توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ، پاکستان نے پائیدار اور ناقابل واپسی اقتصادی استحکام حاصل کیا ہے اور گزشتہ تین برسوں میں ترقیاتی بجٹ دگنا ہو گیا ہے ۔

وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل وزارت منصوبہ بندی اور دیگر وزارتوں کے افسروں کی کارکردگی کو سراہا، وزیر اعظم نے وزارت منصوبہ بندی میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی، وزیر اعظم نے ترقیاتی بجٹ اور منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے اصلاحات کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے سے ملک کی تقدیر بدلیں گے ، پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بنے گا، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، انڈس ہائی وے کے ادھورے سیکشن فوری مکمل کئے جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کوتاہی اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی، 70فیصد کام والے منصوبوں کو جلد مکمل کیا



متعللقہ خبریں