اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا تیسرے روز بھی دھرنا جاری، ریڈ زون میں فوج کا کنٹرول

شہر میں موبائل فون اور میٹرو بس سروسز بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ۔ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بند ہیں

460265
اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا تیسرے روز بھی دھرنا جاری، ریڈ زون  میں فوج کا کنٹرول

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہےجبکہ فوج نے دارالحکومت کے ریڈ زون کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔

شہر میں موبائل فون اور میٹرو بس سروسز بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ۔ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بند ہیں اور ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاؤس ، پارلیمنٹ ہاؤس ، سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کے باہر فوجی جوان تعینات ہیں ۔ ڈی چوک کے اطراف پولیس کے تازہ دم دستے بھی تعینات ہیں ۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے میٹرو سٹیشنز پر توڑ پھوڑ کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی بند ہے ۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے دھرنے میں شرکت کیلئے مزید مظاہرین کو اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔



متعللقہ خبریں