وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کی امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ

اجلاس میں بارڈرزایریا میں سرچ آپریشنز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اگر وفاق کی مدد درکار ہے تو بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اجلاس میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے اورامن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

459638
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کی امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ

لاہور میں دہشت گردی کے حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بارڈرز ایریا میں سرچ آپریشنز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اگر وفاق کی مدد درکار ہے تو بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان ، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ہوم سیکرٹری اعظم سلیمان شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی قیادت نے وزیر اعظم نواز شریف کو گلشن اقبال پارک سانحہ کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے اجلاس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے تناظر میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار اورغمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک بہت بڑا سانحہ ہے لیکن ہم دشمن کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گرد اپنا انجام دیکھ کر بزدلانہ وار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تمام ادارے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر حال میں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم تمام تفرقات سے آزاد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں