مصطفی کمال کا نئی پارٹی کا نام ”پاکستان قومی موومنٹ“ رکھنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں نے دس روزکے صلاح مشوروں کے بعد پارٹی اور پرچم کو فائنل کر دیا ہے اب23 مارچ کو جب پارٹی کا اعلان ہوگا تو5000 سے زائد پرچم بھی تقسیم کئے جائیں گے

454926
مصطفی کمال کا نئی پارٹی کا نام ”پاکستان قومی موومنٹ“ رکھنے کا فیصلہ

سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے نئی پارٹی کا نام پاکستان قومی موومنٹ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا پرچم پاکستانی پرچم جیسا ہو گا ۔سفید حصے پر پی کیو ایم اور سبز حصے پر ایک چاند اور پانچ ستارے ہوں گے۔ بڑے ستارے کے چاروں طرف چار لکھا ہواہوگا۔

ذرائع کے مطابق مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں نے دس روزکے صلاح مشوروں کے بعد پارٹی اور پرچم کو فائنل کر دیا ہے اب23 مارچ کو جب پارٹی کا اعلان ہوگا تو5000 سے زائد پرچم بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

دریں اثنا ایم کیو ایم سے منحرف ہونے والے سابق رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال آج پھر اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہم شخصیت ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرے گی۔

مصطفیٰ کمال کی 3 مارچ کو کراچی آمد کے بعد سے شہر کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے اور ایم کیو ایم سے ناراض رہنما ان کی نئی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، افتخارعالم اور رضا ہارون کے بعد آج کوئی نیا چہرہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگا جس کے لئے آج سہہ پہر 3 بجے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جب کہ انیس قائمخانی کا کہنا ہے کہ آج قوم کو سرپرائز دیں گے۔واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال 3 مارچ کو انیس قائمخانی کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس آئے تھے اور اسی روز انہوں نے ایم کیو ایم قیادت کو شدید نشانہ بناتے ہوئے اپنی نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں