حکومت ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے: اسحاق ڈار

وزیرخزانہ نے سٹیٹ لائف انشورنس میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے تمام ممکنہ تعاون کا یقین دلایا جس کا مقصد خدمات کے معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

454336
حکومت ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے: اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد ترقی کی شرح نمو پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

اسلام آباد میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ لائف جیسے ادارے سرمایہ کاری اور ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔

وزیرخزانہ نے سٹیٹ لائف انشورنس میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے تمام ممکنہ تعاون کا یقین دلایا جس کا مقصد خدمات کے معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔




متعللقہ خبریں