سابق صدر پرویز مشر ف کی آج رات ہی بیرون ملک روانگی کا امکان، انتظامات مکمل کرلیے گئے

ذرائع کا کہناہے کہ پرویز مشرف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی جائیں گے جہاں فیصلہ کیا جائے گا ان کا اعلاج کس ملک سے کروایا جائے اور اس حوالے سے پرویز مشرف کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں

452432
سابق  صدر پرویز مشر ف کی آج رات ہی بیرون ملک روانگی کا امکان، انتظامات مکمل کرلیے گئے

سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کے آج رات ہی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔

ذرائع کا کہناہے کہ پرویز مشرف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی جائیں گے جہاں فیصلہ کیا جائے گا ان کا اعلاج کس ملک سے کروایا جائے اور اس حوالے سے پرویز مشرف کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں اور تمام تر تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں۔ واضح رہے کہ پرویزمشرف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے علاج کیلئے بیرون ملک لے جایا جارہاہے ۔

سابق صدر کے ہمراہ ان کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی سینئر قیادت، ڈاکٹروں کی ٹیم اور ان کی اہلیہ بھی ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہونے تک ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد آج پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا گیا تو پھر یہ توہین عدالت ہو گی۔

پرویز مشرف کی دبئی میں برج خلیفہ کے عقب میں واقع رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی جب کہ صفائی ستھرائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔



متعللقہ خبریں