چارسدہ کے علاقے شب قدر میں سیشن کورٹ کے باہر خودکش حملہ؛ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

زخمیوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے دھماکہ کر دیا۔ دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر دھویں کے بادل چھا گئے ، دہشتگرد کچہری کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے

445947
چارسدہ کے علاقے شب قدر میں سیشن کورٹ کے باہر خودکش حملہ؛ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

چارسدہ کے علاقے شب قدر میں سیشن کورٹ کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز موقع واردات پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے دھماکہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی ۔ دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر دھویں کے بادل چھا گئے ، دہشتگرد کچہری کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روکا اور ایک دہشتگرد کو پکڑ لیا جس کے بعد دہشتگردوں نے دھماکہ کر دیا ۔

دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور چاروں طرف بھگدڑ مچ گئی ۔

کی کہ دھماکہ خودکش تھا اور 11 افراد شدید زخمی ہیں جن میں سے چار کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچ گئیں جب کہ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا اور ڈی ایچ کیو اور تحصیل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔



متعللقہ خبریں