کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا: وزیر اعلیٰ شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ نیب گزشتہ کئی ماہ سے پنجاب میں تحقیقات کر رہا ہے اور اسے ہر معاملے میں سہولت فراہم کی ہے ۔ ایوان اقبال میں پنجاب کی143تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیب کو خوش آمدید کہتے ہیں

445300
کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا: وزیر اعلیٰ شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نیب گزشتہ کئی ماہ سے پنجاب میں تحقیقات کر رہا ہے اور اسے ہر معاملے میں سہولت فراہم کی ہے ۔ ایوان اقبال میں پنجاب کی143تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نیب کو خوش آمدید کہتے ہیں ،احتسابی عمل کو توانا کرنے کیلئے اپنے تینوں ادوار کے منصوبوں کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں میری ذات پر وزارت اعلیٰ کے تینوں ادوار میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو زندگی بھر کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہاکہ صوبہ کی 143 تحصیلوں میں دیہات کا 90 سے 95 فیصد اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائز کر دیا ،آئندہ شہری علاقوں کا اراضی کانظام کمپیوٹرائز کریں گے ۔ پٹوار سسٹم قصہ پارینہ بن چکا ،سپریم کورٹ نے ایک مقدمہ کے دوران کہا کہ پنجاب نے جو لینڈ ریکارڈ سسٹم بنایا ہے باقی صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے اس سے بڑھ کر کوئی تعریفی سندنہیں ہو سکتی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ میرٹ ہی ترقی کا واحد زینہ ہے ،گزشتہ 8 سالوں کے دوران پنجا ب میں ایک بھی سیاسی بھرتی نہیں ہوئی ۔ وزیراعلیٰ نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا ہر صورت خاتمہ کریں گے اور بھٹوں پر بچوں سے مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کو جیل بھجوائیں گے ۔



متعللقہ خبریں