افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے تاجکستان سے واپسی پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختصر قیام کیا۔

443892
افغانستان میں امن و استحکام کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ


چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے تاجکستان سے واپسی پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختصر قیام کیا۔

اس موقع پر انہوں نے امریکی اتحادی افواج کی چینج آف کمانڈ کی تقریب میں شرکت کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی صدارتی محل میں ملاقات کی۔ جنرل راحیل شریف نے امریکی چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل ڈن فورڈ، سینٹ کام کے جنرل آسٹن اور اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل نیکولسن سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران خطے کی سیکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ ،شوال آپریشن کے دوران پاکستانی علاقے سے فرار ہو کر افغانستان بارڈر عبور کرنیوالے دہشتگردوں کو روکنے کیلئے تعاون جیسے امور زیر غور لائے گئے ۔ ملاقاتوں کے دوران چار ملکی رابطہ گروپ کے فریم ورک کے ذریعے افغانستان میں مفاہمتی عمل کی غرض سے کی جانیوالی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئینگے ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے اپنی بھرپور اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ افغان قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی فوج کے کردار کی تعریف کی۔



متعللقہ خبریں