شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ نیکی اور بدی کی جنگ ہے جس میں نیکی غالب آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے جنگ میں ان بہادر جوانوں نے قوم کے مستقبل کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں

440750
شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار ان چار فوجی جوانوں کے خاندانوں کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کیا جو گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے جنگ میں ان بہادر جوانوں نے قوم کے مستقبل کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم ایک نازک مرحلے سے گزررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ نیکی اور بدی کی جنگ ہے جس میں نیکی غالب آئے گی۔



متعللقہ خبریں