پاکستان کے لیے 742 میلین ڈالر کی امداد کا مطالبہ

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حکومت اور فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے مالی سال2017 کے بجٹ میں پاکستان کے لیے742ملین ڈالر کی امدادکی درخواست کی ہے۔

439797

انھوں نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں سماعت کے دوران کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے اپنے شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور ملک میں جمہوریت اور اقتصادی استحکام کے لیے 742 ملین ڈالر امداد کی درخواست دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے شہری دہشت گرد حملوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی سطح پر امریکی سرگرمیاں برقرار رکھنے کیلیے نئے بجٹ میں50 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے۔ اوور سیز ہنگامی کارروائیوں کیلیے14.9 ارب ڈالر کی تجویز دی ہے جس سے بیرونی سطح پر بحران روکنے، انسداد اور بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان جیسے اتحادیوں کو دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

متعللقہ خبریں