جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

439767
جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب انوبھائی پارک میں منقعد ہوئی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیراعلی سید قائم علی شاہ، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ گرین لائن میٹرو ٹرانزٹ منصوبہ کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کا روٹ 22 کلو میٹر طویل ہوگا، منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جس پر کل 16 ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے تمام تر اخراجاب وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ گرین لائن منصوبے کے ذریعے روزانہ 3 لاکھ شہری مستفید ہو سکیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ برس ہم نے کراچی میں میٹرو بس منصوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا اور آج اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔جن علاقوں سے یہ بس گزرے گی وہاں کے لوگوں کے لئے بڑی آسانی ہوگی۔ منصوبہ 11 کلومیٹر نہیں بلکہ 22 کلومیٹر طویل ہوگا اور یہ منصوبہ لاہور میٹرو سے بھی اچھا منصوبہ ہوگا، منصوبہ اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کو لاہور سے موٹر وے سے ملانے کے لئے کام بھی عملاً شروع ہو چکا ہے جب کہ حیدر آباد سے سکھر تک موٹر وے پر کام شروع کرنے کے لئے معاملات ایک ماہ میں طے پا جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑے بڑے منصوبے صرف فاصلے کم کرنے کے لئے نہیں بلکہ دلوں کو قریب کرنے کے لئے ہیں۔

شہریوں نے وفاقی حکومت کے گرین لائن منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے لاہور میں میٹرو بس منصوبہ تعمیر کیا جب کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں ان منصوبوں پر تعمیراتی کام ہورہا ہے، لہٰذااس بار کراچی کے شہریوں کو بھی نواز حکومت جدید ٹرانسپورٹ کے نظام کا تحفہ ضرور دے گی جسے مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں