ملک کےکونےکونےسےدہشتگردوں کاخاتمہ کیاجائیگا: وزیراعظم شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل یقینی بنانے کیلئے ملک درست راہ میں گامزن ہے۔ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے

437563
ملک کےکونےکونےسےدہشتگردوں کاخاتمہ کیاجائیگا: وزیراعظم شریف

وزیراعظم نواز شریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولٹیکل سائنس کے ڈائریکٹر پروفیسر کریگ کالہون سے گفتگو کرنے کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل یقینی بنانے کیلئے ملک درست راہ میں گامزن ہے۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے جو اقتصادی ٹیم کی مربوط کوششوں سے مزید ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام یقینی بنانے کیلئے خطے میں ہمسایہ ملکوں سے فعال رابطے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی جامعات کے ساتھ لندن سکول آف اکنامکس کی شراکت داری کی حوصلہ افزاائی اور خیرمقدم کریں گے۔لندن سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں صورتحال میں مجموعی بہتری کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بہتر صورتحال اور اقتصادی اشاریوں میں مثبت رحجان سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے۔

ڈائریکٹر نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو سراہا۔انہوں نے طلباء کے تبادلوں کے پروگرام کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کریگ کالہون نے کہا کہ بانی پاکستان کے کارناموں کے اعتراف میں لندن سکول آف اکنامکس میں جناح چیئر قائم کرنے کی ایک تجویز زیر غور ہے۔



متعللقہ خبریں