نواز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، 1 ارب ڈالر کی ایل این جی کے سمجھوتے پر دستخط

عظم نواز شریف نے بدھ کے روز دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے توانائی ، تجارت ، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

430643
نواز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، 1 ارب ڈالر کی ایل این جی کے سمجھوتے پر دستخط

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا دورہ قطر جاری ہے۔

عظم نواز شریف نے بدھ کے روز دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

انہوں نے توانائی ، تجارت ، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے کلمات میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مراعات دے رہا ہے اور قطر کی انوسٹمنٹ اتھارٹی کو مختلف شعبوں خصوصاً بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہئیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے مناسب ملک ہے جہاں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جانی چاہئیے۔

اس موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے قطر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے۔

اس سے پہلے دوحہ ہوائی اڈے پر قطر کے وزیراعظم شیخ عبداﷲ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے دوسرے اعلیٰ حکام کے ہمراہ نواز شریف کا استقبال کیا۔

دریں اثنا پاکستان اور قطر کے درمیان پاکستان کو سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی فراہمی کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے ملک کو توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی،دونوں ملکوں نے ریڈیو، ٹیلی ویژن، صحت اور علمی تحقیق کی سرگرمیوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر بھی دستخط کئے ۔ طویل المدتی ایل این جی معاہدہ پر وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور قطر گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سعد شیریدا القابی نے بدھ کو دیوان امیری میں دستخط کئے ۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی بھی موجود تھے ۔ معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے سالانہ 37 لاکھ 50 ہزار ٹن ایل این جی درآمد کرے گا جس سے پاکستان کی 20فیصد ضرورت پوری ہوگی۔



متعللقہ خبریں