آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،2 افسر شہید

آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،2 افسر شہید

430395
آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،2 افسر شہید

آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ دریائے چناب کے کنارے ڈیرہ ملہیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افسر شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کی اطلاع پر حساس ادارے کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیق شروع کردی ۔ حکام کے مطابق حادثہ صدر گجرات کے علاقے میں پیش آیا۔ یہ طیارہ آرمی ایوی ایشن گوجرانوالہ کینٹ سے اڑا تھا، عینی شاہد ین کے مطابق انہوں نے طیارے کو ہوا میں قلابازیاں کھاتے اور پھر تیزی سے زمین کی طرف آتے ہوئے دیکھا۔ شہید ہونے والوں میں آرمی ایوی ایشن گوجرانوالہ کے انسٹرکٹر میجر اظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد شامل ہی۔ شہدا کے جسد خاکی کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ گوجرانوالہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی مشاق طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ میجر اظہر نے تینوں مسلح افواج سے اپنی وابستگی ثابت کی۔ میجر اظہر شہید کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب قائم نیول کالونی سیکٹر 4 میں مقیم تھے ۔ برّی فوج سے تعلق تھا، تاہم آرمی ایوی ایشن میں شمولیت اختیار کر کے پاک فضائیہ کے شاہینوں جیسی خدمات بھی انجام دیں اور ڈیوٹی پر دوران پرواز ہی جام شہادت نوش کیا۔ شہید پائلٹ میجر اظہر کی گیارہ روز بعد شادی تھی۔ دعوت نامے بھی تقسیم ہو چکے تھے ۔ 20 فروری کو بارات گوجرانوالہ سے لاہور جانا تھی۔ میجر اظہر شہید نے پی ایم اے لانگ کورس 115 سے کمیشن حاصل کیا۔ ان کی نماز جنازہ لاہور میں اداکی جائے گی۔ ان کے ساتھ زیر تربیت شہید ہونے والے پائلٹ کیپٹن احمد کا نکاح ہوچکا تھا۔ کیپٹن احمد شہید اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں مقیم تھے اور ان کا تعلق پی ایم اے لانگ کورس 126 سے تھا ۔



متعللقہ خبریں