وزیراعظم نواز شریف کل سے دو روزہ دورہ قطر پر روانہ ہو رہے ہیں

وہ اپنے اس دورے میں وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی اور اپنے ہم منصب شیخ عبداﷲ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے

429229
وزیراعظم نواز شریف کل سے دو روزہ دورہ قطر پر روانہ  ہو رہے ہیں

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کل سے قطر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

وہ اپنے اس دورے میں وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی اور اپنے ہم منصب شیخ عبداﷲ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

ان میں توانائی ، تجارت ،سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبے میں تعاون کا فروغ اور قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ شامل ہے۔فریقین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

فریقین صحت ، ریڈیو ، ٹیلی ویژن ، تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور ایل این جی کی خرید وفروخت کے طویل مدتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور بردرانہ تعلقات اور قریبی تعاون قائم ہےجبکہ قطر میں مقین بڑی تعداد میں پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں