رواں سال کے پہلے 6 ماہ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں: اسحاق ڈار

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 30 ماہ میں معیشت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ملک بڑی سرعت سے اپنی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے آگےبڑھ رہا ہے

429284
رواں سال کے پہلے 6 ماہ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں: اسحاق ڈار

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 30 ماہ میں معیشت کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ملک بڑی سرعت سے اپنی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے آگےبڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں اورحکومت کا مجوعی قومی پیداوار کو 5فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔
قومی لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سکوک بانڈز کو پذیرائی ملی جس سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا،افراط زر کو تاریخ کی کم ترین سطح پر لائے ہیں جبکہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ مجموعی قومی پیداوار کو 5فیصد تک لانے کا ہدف ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں کے فنڈز بڑھائے گئے ہیں جبکہ 2 سال میں انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ دوگنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان کے اقتصادی لحاظ سے مثبے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ان اداروں نے پاکستان کی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔



متعللقہ خبریں