افغانستان امن مذاکرات ،اسلام آباد میں طرفین کے درمیان ملاقات

افغانستان میں امن و مصالحت کی راہ کے تعین کے لیے چار ممالک کے نمائندوں کا تیسرا جلاس آج سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں مصالحت کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لائحہ عمل پر غور کیا جا رہا ہے

428225
افغانستان امن مذاکرات ،اسلام آباد میں  طرفین کے درمیان ملاقات

افغانستان میں امن و مصالحت کی راہ کے تعین کے لیے چار ممالک کے نمائندوں کا تیسرا جلاس آج سے اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔

اس اجلاس میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں نے امن و مصالحت کے لیے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے لائحہ عمل پر غور کیا۔

چاروں ممالک کے نمائندوں کے اس سے قبل دو اجلاس ہو چکے ہیں جن میں سے پہلا اسلام آباد جب کہ دوسرا کابل میں ہوا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں اس توقع کا اظہار کیا کہ شرکا افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست بات چیت کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دے سکیں گے۔

سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان، افغانستان کی اس تشویش کو سمجھتی ہے کہ تشدد میں اضافہ ایک اہم چیلنج ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے لیے تشدد میں کمی ایک اہم ہدف ہونا چاہیئے


متعللقہ خبریں