معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم نواز شریف

معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے درس گاہوں میں معصوم بچے قتل کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائیگا۔ مستقبل کی نسل کو محفوظ پاکستان دینا اولین ترجیح ہے

425649
معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم کا درسگاہوں میں معصوم بچوں کے قاتلوں کوانجام تک پہنچانے کا اعلان ۔ آخری دہشتگرد کی ہلاکت تک جنگ اور آئندہ نسل کیلئے پاکستان کو محفوظ بنانے کا عزم ۔ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے نتائج پر اظہار اطمینان ۔ وزیراعظم کو سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر تفصیلی بریفنگ۔ نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا صفایا ہو گیا وہ فرار ہوتے ہوئے آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ معصوم طلبا کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف کامیابی اور اقتصادی استحکام نے قوم کو نئی امید دی ۔ کراچی آپریشن کے نتائج مثبت ہیں اور مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا ۔ مستقبل کی نسل کو محفوظ پاکستان دینا اولین ترجیح ہے


متعللقہ خبریں