وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل سعودی-ایران تنازعے کو ختم کروانے کے لیے سعودی عرب روانہ

۔ اپنے دورے کے دوران وزریراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیراعظم تہران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات کریں گے

422916
وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل سعودی-ایران تنازعے کو ختم کروانے کے لیے سعودی عرب روانہ

وزیراعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف ثالثی مشن پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نورخان ایئربیس سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگئے جب کہ ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزریراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیراعظم تہران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کا پرامن حل تلاش کرنا ہے جب کہ وزیراعظم سعودی عرب اور ایرانی سربراہان مملکت سے مشرق وسطیٰ ،خطےکی سلامتی صورتحال سمیت سعودی عرب ایران کشیدگی پربات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف 19 جنوری کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں