پشاور آرمی اسکول کے شہدا کے انقرہ میں برسی کی تقریب

412495
پشاور آرمی اسکول کے شہدا کے انقرہ  میں برسی کی تقریب

پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا اور ٹیچر کی یاد میں انقرہ کے علاقے " کے چی اؤرین" میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
ترکی اور ترک عوام نے سولہ دسمبر 2014 کو پاکستان میں شہید ہونے والے ان معصوم طالبِ علموں کے دکھ و درد کو اپنا و دکھ و درد محسوس کیا اور پاکستان کی بھرو حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر انقرہ کے علاقے کے چی اؤرین کی بلدیہ اور جسٹس اینڈ دولپمینٹ پارٹی کے یوتھ ونگ کے اراکین نے کے چی اؤرین کے یادگاری جنگل میں شہید ہونے والے تمام بچوں کے ناموں کی تختیوں کےساتھ 144 درخت لگائے گئے تھے۔ پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل راحیل شریف اورکے چی اؤرین بلدیہ کے مئیر مصطفےٰ آق نے 12 اکتوبر 2015 کو مشترکہ طور پر شہدا کی یاد کی تختی آویزاں کی تھی۔
پشاور آرمی اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز پاکسےانی اسکول کے بچوں کی جانب سےپیش کیے جانے والے دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔ اس کے بعد شہید بچوں کے لیے تیار کردہ نغمہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان آرمی کی طرف سے تیار کردہ دستاویزی فلم کو بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان سہیل محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 144 بچوں کی پہلی یاد منائی جا رہی ہے۔ دسمبر کے اس سیاہ دن کو 132 معصوم اور نہتے بچے اسکول گئے تھے لیکن ان کو اپنے گھروں کو واپسی نصیب نہ ہوئی ۔ ان پھولوں کو مسلنے والے بے رحم انسانوں کی تمام صاحب دل انسانوں کی جانب سے مذمت کی گئی۔ اس موقع پر تمام پاکستانی عوام ن دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر "ضربِ عضب" فوجی آپریشن شروع کیا گیا جس سے پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف یکجا ہونے کے عظم کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سب سے پہلے ترک عوام اور ان کے رہنماوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انقرہ کے علاقے کے چی اؤرین کی بلدیہ نے اس موقع پر شہید بچوں کی یاد میں پودے لگائے اور ترکی بھر میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک روز کے لیے سوگ بھی منایا گیا۔ کے چی اؤرین بلدیہ کی جانب سے لگائے جانے والے ان پودوں سے ان شہدا کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پرترکی کی قومی اسمبلی کے وان ست رکنِ پارلیمنٹ برہان قایا ترک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ ترکی اور پاکستان دونوں کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اپنے عظم اور جذبے سے دہشت گردی پر پوری طرح قابو پالیں گے۔
اس موقع پر کے چی اؤرین بلدیہ کےڈپٹی مئیر فرہات ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان ترکی اور پاکستان کے عوام ہمیشہ ہی کھٹن دنوں میں ایک دوسرے کے ساتھ دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر آق پارٹی کے کے چی اؤرین یوتھ ونگ کی سربراہ جانسو متلو نے کہا کہ ترک اور پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر یک جہتی کو بھر ثبوت فراہم کیا ہے۔
برسی کی اس تقریب میں انقرہ میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانیوں اور جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے یوتھ ونگ کےاراکین نے شرکت کی۔

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں