شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، نواز شریف

ٓ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں آج پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

410645
شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی تعلیمی اداروں میں آج یوم شہدائے اے پی ایس منانے کی ہدایت کردی ۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں آج پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں آج یوم شہدائے اے پی ایس منایا جائے ۔ ان کا کہنا تھا شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ بچوں کو بتایا جائے کہ دہشتگردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ۔ کسی بے گناہ کی جان لینے کی سزا دنیا اورآخرت دونوں میں ملے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ، گورنر سندھ کے اعلان کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں بھی نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں آج چھٹی ہوگی ۔ سندھ اسمبلی میں بھی شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شہدا کی یاد میں آج ضلع پشاور میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ بلوچستان میں بھی آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں