نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے

408149
نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔
سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات ہو گی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن، ترقی اور استحکام کےلئے کرداراداکررہی ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم 2001میں قائم ہوئی تھی جس میں چین ،پاکستان ،بھارت،روس ،قازقستان ،کرغزستان ،تاجکستان اور از بکستان شامل ہیں ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سب سے اہم ایجنڈا علاقائی تعاون کا فروغ اور باہمی رابطوں میں اضافہ ہے۔اجلاس میں معیشت، تجارت ، ٹرانسپورٹ اور عوام کے عوام سے روابط کے فروغ اور علاقائی تعاون پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اپنے چینی ہم منصب لی کی جیانگ سے بھی ملاقات کریں گے ا ور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔پاکستان کو اس سال جولائی میں روس کے شہر اوفا میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر مکمل رکن بننے کی دعوت دی گئی تھی اور اس کی مکمل رکنیت کیلئے تمام تر مطلوبہ کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں