متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف مقدمہ درج

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے پاکستان میں الطاف حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف ایف آر آئی کاٹ دی گئی ہے

401261
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف مقدمہ درج

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں پ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایف آئی اے کے انسداد ددہشت گردی بازو نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ ملزموں پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی سازش اور قتل میں معاونت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چند روز قبل کہا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں ہی درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان نے الطاف حسین ، محمد انور، افتخار حسین تک رسائی مانگ لی جس کے لئے برطانوی حکومت کو باقاعدہ درخواست دی گئی۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا عمران فاروق قتل کیس میں الطاف حسین سمیت نامزد ملزموں سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں برطانیہ سے تفتیشی مواد کی فراہمی اور عمران فاروق کی بیوہ سے پوچھ گچھ کی اجازت کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی اور آئندہ ہفتے پاکستانی تفتیشی ٹیم سکاٹ لینڈ یارڈٖ کا دورہ کر سکتی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں