ملالہ یوسف زئی سال کی اہم ترین دوسری شخصیت

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی سال کی اہم ترین شخصیات میں دوسرے نمبرپرہیں

399137
ملالہ یوسف زئی سال کی اہم ترین دوسری شخصیت

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوسال کی اہم ترین شخصیات میں دوسرے نمبرپررکھاگیا۔
ٹائم میگزین کے مطابق جاری ہونے والی سال کی اہم ترین شخصیات کی فہرست میں امریکا کے صدارتی عہدے کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممکنہ امیدواربرونائی سینڈرز پہلے، نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی دوسرے، پوپ فرانسیس تیسرے، امریکی صدر باراک اوباماچوتھے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 8 ویں اور جرمن چانسلرانجیلا مرکل10ویں نمبرپرہیں۔ دریں اثناملالہ یوسف زئی کے پورٹریٹ کی برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی میں نمائش کی گئی۔ 3میٹر بلند پورٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملالہ نے کہا کہ برومی (برمنگھم کا شہری) کہلائے جانے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔
سرد موسم کے باوجود میں اس جگہ سے پیار کرتی ہوں اور برمنگھم سے ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہوں۔ باربرانسٹی ٹیوٹ آف فائن آرٹس کی تصویری نمائش کے موقع پرپورٹریٹ بنانے والے آرٹسٹ نصراعظم نے بتایاکہ اس پینٹنگ کوبنانے میں انھیں ایک سال لگا، یہ پینٹنگ لندن نیشنل پورٹریٹ گیلری کے پبلک آرکائیومیں شامل کی جائے گی اوراسے برمنگھم کی لائبریری میں ڈیجیٹل اندازمیں دکھایاجائے گا۔
واضح رہے کہ2012 میں طالبان کی فائرنگ کانشانہ بننے کے بعد سے ملالہ یوسف زئی برمنگھم میں مقیم ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں