ہمیں قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے،نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

396837
ہمیں قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے،نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پاک فوج کے جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید اہلکاروں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق  وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو فون کیا اور اہلکاروں نے شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انہیں تفتیش سے متعلق احکامات سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔

 ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم دہشت گرد ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکارشدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔دوسری جانب دہشت گردی کی کارروائی کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد کرلئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹرجمیل کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے گل پلازہ کے قریب کھڑی ملٹری پولیس کی گاڑی کو پیچھے سے نشانہ بنایا جب کہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں