افغانستان میں امن اورترقی کے لیے اس کی مددکو تیار ہیں: نواز شریف

نواز شریف نے صدر اشرف غنی کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان ظاہر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں

421311
افغانستان میں امن اورترقی کے لیے اس کی مددکو تیار ہیں: نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پرامن، خوشحال اورترقی یافتہ افغانستان پاکستان اورخطے کے مفاد میں ہے جب کہ افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے اس کی مدد کو تیار ہیں۔
وزیر اعظم نےان خیالات کا اظہار پیر کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے وزیر خزانہ اکلیل احمد حکیمی سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایک پرامن ' خوشحال اور ترقی یافتہ افغانستان ' پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔
نواز شریف نے صدر اشرف غنی کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت رجحان پر اطمینان ظاہر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں تمام اہداف کے حصول کیلئے افغانستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ طویل المدتی دوطرفہ اور علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔
افغان وزیر خزانہ نے افغانستان میں امن اور ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں جب کہ پرامن اور خوشحال اورترقی یافتہ افغانستان پاکستان اورخطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادرانہ اسلامی ملکوں کے درمیان مفاہمت برقرار رہنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ افغان وزیرخزانہ نے افغانستان میں ترقی اور امن و استحکام کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں