وزیراعظم  نواز شریف کا خانیوال۔ملتان موٹروے کا افتتاح

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کی سازشوں سے ملک ترقی کی راہ میں بہت پیچھے رہ گیا ۔ خانیوال میں خانیوال ملتان موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ترقی کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں

420410
وزیراعظم  نواز شریف کا خانیوال۔ملتان موٹروے کا افتتاح

نوازشریف نے کہا کہ ملک بھر میں جدید موٹر ویز اور سڑکوں سے تجارت اور روز گار کے وسیع امکانات پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور قومی ہم آہنگی یقینی بنانے کیلئے ملک بھر میں مواصلات کا جدید بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ہفتہ کے روز خانیوال میں خانیوال ملتان موٹر وے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹروے منصوبے پوری شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ملک میں برق رفتار اور محفوظ سفر میسر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں گہرے پانی کی بندرگاہ کی تعمیر سمیت گوادر میں ایک جدید ہوائی اڈہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو جلد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے اور میٹرو بس منصوبوں کے علاوہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔انہوں نے اگلے ڈھائی سال میں بجلی کا بحران ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور بڑے شہروں میں بہتر سہولتوں کیلئے اربوں روپے مختص کئے جائیں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کیا ہے اور عزم ظاہر کیا کہ اسے ہرقیمت پر ختم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے موٹر وے ایم فور پر خود گاڑی چلائی اور خانیوال میں گورنمنٹ ہائی سکول شامکوٹ کا اچانک دورہ بھی کیا۔
وہ طلباء سے ملے اور ان کی پڑھائی کے بارے میں دریافت کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر انہوں نے سکول کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دینے اور آئی ٹی لیب کی تعمیر کا اعلان کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں