جنرل راحیل شریف کی امریکی فوجی عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں

جنرل راحیل شریف نے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کو در پیش چیلنجرز اور ان سے نمٹنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

366585

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف اور سی آئی اے ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی سمیت سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خاص طور پر مستقل قیام پر روشنی ڈالی اور خطے میں سازگار ماحول کے لئے افغان مفاہمتی عمل پر زور دیا۔
ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کے مثبت اثرات کی تعریف بھی کی جب کہ انہوں نے خطے میں امن کے لئے پاکستانی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔
دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر، امریکی نائب صدر جوبائیڈن، وزیر خارجہ جان کیری اور ارکان کانگریس سے بھی ملاقات کریں گے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں