سیاسی و عسکری قیادت کے تعلقات قابل رشک ہیں :ممنون حسین

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا  کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

415614
سیاسی و عسکری قیادت کے تعلقات قابل رشک ہیں :ممنون حسین

صدرمملکت ممنون حسین نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی واک سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ ملک میں مارشل لاء کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور سیاسی اور عسکری قیادت کے تعلقات ایسے ہیں جیسے تاریخ میں کبھی نہیں تھے ۔ آج کرپشن ہے لیکن اس حکومت کا بدعنوانی کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔نندی پور اور میٹرو بس کے سکینڈل کو نہیں مانتا۔ اگر وزرا نے ایسا کہا ہے تو غلط کہا ہے ۔ عوام کے لیے تعلیم، صحت اور میٹرو بس ضروری ہے ۔اس سے قبل انہوں نے کبوتر آزاد کرکے واک کا آغاز کیا اور نیلی روشنی جلاکر پاکستان کو ذیابیطس سے پاک ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اورکہاکہ بسیارخوری سے اجتناب، ورزش، دوا کاباقاعدہ استعمال اور تناؤ سے بچ کرذیابیطس کا مؤثرانداز میں مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ذیابیطس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہاہے جو باعثِ تشویش ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض پر قابوپانے کے لیے موثراقدامات کریں۔ دریں اثناء 6 ستمبر1965ء کی جنگ کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریری مقابلے بعنوان’’ایک قوم، ایک منزل‘‘ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کو عظیم ریاست بنا کر اپنے شہداء اور غازیوں کے خون کی لاج رکھیں گے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں