ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پاکستان کی تاریخ میں انوکھی مثال

وزیراعظم نواز شریف نے اس منصوبے سے لاکھوں لوگوں کے گھر روشن ہوں گے اور پاکستان کے کارخانے دوبارہ فعال ہو جائیں گے۔

414598
ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پاکستان کی تاریخ میں انوکھی مثال

وزیراعظم نواز شریف نے بلوکی میں 1223 میگاواٹ الیکٹرک پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا آج سے پہلے بجلی منصوبوں میں اتنی بڑی بچتیں دیکھیں نہ سنیں اور بچائی گئی رقوم سے نئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا ۔ ماضی میں ایسے منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پاکستان کی تاریخ میں انوکھی مثال ہیں۔ منصوبوں کے ٹینڈرز میں شفافیت کو مد نظر رکھا گیا۔ دیانت داری اور ایماندری کی روایات قائم کی جارہی ہیں۔ اس منصوبے سے لاکھوں لوگوں کے گھر روشن ہوں گے اور پاکستان کے کارخانے دوبارہ فعال ہو جائیں گے۔ علاقے سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو گا۔ 2018 میں پاکستان میں نہ بجلی کی کمی ہو گی اور نہ زرمبادلہ ذخائر میں کیونکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمارے ترقی کے سفر کو تسلسل چاہئیے۔ ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے اس کو چلتے رہنے دیا جائے۔ اگلے تین سال تک ترقی اسی رفتار سے جاری رہی تو مختلف پاکستان ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں