پنجاب میں ن لیگ 871 ،سندھ میں پیپلزپارٹی 564 نشستوں کے ساتھ آگے

اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن 871 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی 564 نشستیں لے اڑی، کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن جاری ہے،ڈھول کی تھاپ پر رقص اورنعرے کی جا رہی ہے

361349
پنجاب میں ن لیگ 871 ،سندھ میں پیپلزپارٹی 564 نشستوں کے ساتھ آگے

بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے بعد اب تک غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں نوازلیگ نے میدان مارلیا جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن 871 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی 564 نشستیں لے اڑی، کامیاب امیدواروں کے حامیوں کا جشن جاری ہے،ڈھول کی تھاپ پر رقص اورنعرے کی جا رہی ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پیچھے رہ گئی ۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں 2687 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ پنجاب میں 1 ہزار 642 یونین کونسلوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن 771 سیٹوں کے ساتھ میدان مارلیا ہے ۔ 650 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ، تحریک انصاف 172 نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی جبکہ پیپلز پارٹی کے حصے میں 49 سیٹیں آئیں ۔ لاہور میں چئیرمین کی 274 نشستوں میں سے 257 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ۔ ان کے مطابق مسلم لیگ ن نے 219 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔ 25 نشستیں آزاد امیدوار لے اڑے جبکہ تحریک انصاف 11 سیٹوں پر جیت سکی ۔
اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن ابتک 51نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے ۔ پی پی پی کے نو امیدوار کامیاب ہوئے ۔ پی ٹی آئی دو سیٹیں لے سکی ۔ بہاولنگر میں آزاد امیدوار بائیس نشستیں لے اڑے ، گجرات ، چکوال ، بھکر ، قصور میں بھی ن لیگ آگے ہے ۔
بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،پنجاب میں ن لیگ پہلے نمبر پر ،آزاد امیدواروں کا دوسرا نمبر ،تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے،سندھ میں پیپلز پارٹی کو سب پر برتری حاصل ہے، فنکشنل لیگ کا دوسرا نمبر ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے،فیصل آباد میں ن لیگ کے مخالف چوہدری شیرعلی کی دھاڑبھی کام نہ دکھا سکی ،شیرعلی کے بیٹے اور عابد شیر علی کے بھائی عامر شیرعلی ہار گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے بیٹے رانا محمود اقبال گھر میں ہی ڈھیر ہوگئے۔

 

 

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں