بلدیاتی الیکشن نے2013 کے انتخابی نتائج پرمہرتصدیق ثبت کردی:شہباز

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے اب تک آنے والے نتائج نے 2013ئکے عام انتخابات کے نتائج پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے بلدیاتی انتخابات ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں

406435
بلدیاتی الیکشن نے2013 کے انتخابی نتائج پرمہرتصدیق ثبت کردی:شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں بلدیاتی انتخابات ،جمہوری طرزحکومت کے لئے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے اب تک آنے والے نتائج نے 2013ئکے عام انتخابات کے نتائج پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے بلدیاتی انتخابات ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ بخیر و خوبی اختتام کو پہنچا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں نے جمہوری نظام کو مضبوط بنانے میں اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور جمہوری طرزحکومت میں بلدیاتی اداروں کوایک اہم مقام حاصل ہے ۔محمد شہباز شریف بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 12اضلاع میں امن عامہ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی رات گئے تک خود نگرانی کرتے رہے اوروزیراعلیٰ نے اس ضمن میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کوضروری ہدایات بھی جاری کیں تاکہ پرامن ماحول میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے سرانجام دیا جائے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں