صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

آج صبح سے دونوں صوبوں کے بیشتر شہروں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ جبکہ حکومت نے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں

404901
صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات

پاکستان کے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل جب کہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہی سامان انتخابی عملے کے حوالے کردیا تھا۔
بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اضلاع میں 2 کروڑ 85 ہزار سے زائد اور سندھ کے 8 اضلاع میں 46 لاکھ 18 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ رائے دہند گان کواپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لانے کی شرط رکھی گئی ہے۔
دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابت کے پر امن انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دونوں صوبوں کے انتخابی اضلاع میں پولنگ کے روز مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں