وزیراعظم نواز شریف بیس اکتوبر سے متحدہ امریکہ کے دورے پر

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف بیس اکتوبر کو متحدہ امریکہ کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے اس دورے میں صدر اوباما سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کریں گے

393094
وزیراعظم نواز شریف بیس اکتوبر سے متحدہ امریکہ کے دورے پر

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف بیس اکتوبر کو متحدہ امریکہ کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے اس دورے میں صدر اوباما سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کریں گے۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوںں ممالک کی سیاسی واقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پہلے وزیراعظم نواز شریف 18 اکتوبر کو لندن کے لئے روانہ ہونگے اور وہاں دو دن قیام کے بعد 20 اکتوبر کو امریکا جائیں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکیریٹری خارجہ بھی اس دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔
وزیراعظم کے دورہ امریکا میں سول نیوکلئر تعاون ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات پر خصوصی بات ہوگی۔اس کے علاوہ افغانستان میں قیام امن کے معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان 2008 سے امریکا سے اپنی اس خواہش کا اظہار کررہا ہے کہ وہ اس سے سول جوہری معاہدہ کرنا چاہتا ہے جس کے بعد وہ این ایس جی کا حصہ بھی بن جائے گا تاہم اس سلسلے میں کئی ایک رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اوباما انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو کی جانے والی پیشکش کو قبول کرنا پاکستان کے لئے مشکل ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں