بجلی کی قلت پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے آزاد کشمیر کوٹلی میں گلپور پن بجلی منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ایک سو دو میگاواٹ کا گلپور پاور پلانٹ دریائے پونچھ پر لگایا جائیگا۔ یہ منصوبہ تقریباً320ملین ڈالر کی لاگت سے چار سال میں مکمل ہوگا

354755
بجلی کی قلت پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے آزاد کشمیر کوٹلی میں گلپور پن بجلی منصوبے کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ایک سو دو میگاواٹ کا گلپور پاور پلانٹ دریائے پونچھ پر لگایا جائیگا۔
یہ منصوبہ تقریباً320ملین ڈالر کی لاگت سے چار سال میں مکمل ہوگا۔ کوریا کے سرمایہ کار 25فیصدفنڈز دینگے جبکہ دیگر فنڈز بینک دینگے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ گلپور پن بجلی منصوبے پر 33فیصد کام ہوچکاہے اور یہ 48ماہ میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آازدکشمیر کے عوام کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کو بجلی کی قلت کاسامناہے تاہم اس پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں واضح کمی آئی ہے ۔اور یہ بارہ گھنٹے سے کم ہوکر چھ گھنٹے تک آگئی ہے ۔

 

 

 

 

 

 


 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں