2018ء تک لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے: وزیراعظم نواز شریف

انہوں نے پاور پلانٹ کے منصوبے کا سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف دور سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لیکن موجودہ حکومت کی کاوشوں کے بعد لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے

393283
2018ء تک لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے متعددمنصوبوں کی تکمیل سے 2017-18 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔
وہ جمعہ کے روز جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ میں 1230 میگاواٹ کے مائع قدرتی گیس بجلی گھر کے تعمیراتی کام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے پاور پلانٹ کے منصوبے کا سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف دور سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لیکن موجودہ حکومت کی کاوشوں کے بعد لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قلت ہے جس پر 2017 یا 2018 تک قابو پالیا جائے گا، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ 10 سال قبل حل ہوجانا چاہیئے تھا لیکن اس کا آغاز آج ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت ڈیلیور نہیں کرتی، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے لگنا ڈیلیور نہیں تو کیا ہے، کارکردگی پرتنقید کرنے والے دیکھیں ملک میں امن بحال ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے موقع دیا ہے کہ ان کی خدمت کریں اور عوام دیکھیں گے کہ خدمت سے پاکستان کا نقشہ بدلے گا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔
کراچی میں تجارت بحال کرنا چھوٹا چیلنج نہیں تھا لیکن حکومت نے دن رات کام کر کے اور مثبت اقدام کی وجہ سے کراچی کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں اور پرامن شہر بنتا جا رہا ہے اور آنے والے وقت میں دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا راہداری منصوبہ بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور حکومت پاکستان میں ترقی کا کلچر پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں