جنرل راحیل شریف کوترکی میں  لیجن آف میرٹ کا میڈل

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورہ ترکی پر تشریف لائے ہیں۔ انہوں نے آج سب سے پہلے جدید جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفےٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

353265
جنرل راحیل شریف کوترکی میں  لیجن آف میرٹ کا میڈل

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورہ ترکی پر تشریف لائے ہیں۔ انہوں نے آج سب سے پہلے جدید جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفےٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف جب ترک بری فوج کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ یہاں پہنچنے پر ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح زکی چولاک نے کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو یہاں پر انہیں لیجنڈ آف میرٹ میڈل سے نوازہ گیا۔ میڈل حاصل کرنے کے بعد جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں جو ہمیشہ ضرورت کے وقت ایک دوسرے کے کام آئے ہیں اور ایک دوسرے کا مکمل ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ترکی کی جنگ نجات میں ہندوستان کے مسلمانوں نے ساتھ دیا اسے ترک اج بھی فراموش نہیں کرسکے ہیں۔
بعد میں دونوں رہنماں نے پاکستان اور ترکی کے افواج جے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے بارے میں بات چیت کی۔
بعد میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے علاقے کے چی اؤرین میں پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیا اور شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کی یاد میں لگائی جانے والی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ طور پر جدو جہد کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں