پی آئی اے اور پالیا میں تنازع شدت اختیار کر گیا، ہڑتال جاری

پاکستان کی قومی ایئرلائن اور پالپا کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیاہے جس کے بعد حکومت نے پائلٹس کی ہڑتال کے پیش نظر بیرون ملک سے پائلٹ لانے پر غور شروع کر دیا ہے

387304
پی آئی اے اور پالیا میں تنازع شدت اختیار کر گیا، ہڑتال جاری

پاکستان کی قومی ایئرلائن اور پالپا کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیاہے جس کے بعد حکومت نے پائلٹس کی ہڑتال کے پیش نظر بیرون ملک سے پائلٹ لانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔
دو دنوں میں قومی ائیر لائن کی 38 پروازین منسوخ ہوچکی ہیں ، پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کےدرمیان سہہ پہر کو مذاکرات ہوں گے ۔
اطلاعات کے مطابق حکومت نے قومی ایئرلائن کے پائلٹوں کو لازمی سروسز میں شامل کرنے پر غور بھی شروع کر دیاہے جس کے بعد پائلٹس ہڑتال نہیں کرسکیں گے ۔پی آئی اے کے سینئر پائلٹس تنخواہ کی مد میں ساڑھے پندرہ لاکھ سے زائد وصول کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ پالپاکی ہڑتال تین روز سے جاری ہے اور قومی ایئرلائن کی تمام پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جس کے باعث قومی ایئرلائن کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ رہاہے جبکہ دوسری جانب مسافروں کا کہناہے کہ نجی ایئرلائنز نے مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے پر پروازوں کے کرایوں میں اضافہ بھی کر دیاہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایوی ایشن قوانین کی خلاف پی آئی اے کے دو پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں جس کے خلاف پالپا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی آئی اے آپریشن روک دیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں