صدر مملکت ممنون حسین کیطرف سے لاکھوں روپےکی ٹپ

صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے بیرون ملک کے دوروں پر لاکھوں روپے ٹپ میں اڑا دیئے ۔

349276
صدر مملکت ممنون حسین  کیطرف سے  لاکھوں روپےکی ٹپ

صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے بیرون ملک کے دوروں پر لاکھوں روپے ٹپ میں اڑا دیئے ۔ صدرمملکت ممنون حسین نے ترکی ، سعودی عرب اور چین جیسے امیر ملکوں کے دوروں کے دوران ٹپ کی مد میں 61لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے جبکہ صدارتی ہاؤس نے وزارت خزانہ سے ان اخراجات کی منظوری بھی نہیں لی ۔ صدرمملکت ممنون حسین نے اپنے بیرون ملک دوروں کے دوران 61لاکھ 44ہزار روپے سکیورٹی عملہ ، ویٹرز اور ڈرائیوروں میں بطور ٹپ تقسیم کئے ۔ اکتوبر 2013میں چین اور سعودی عرب کے دورے کے دوران 26لاکھ 57ہزار 500روپے ،مئی2014میں ایک بار پھر چین کے دورے میں9لاکھ 93ہزار روپے ،جون 2014کے پہلے ہفتے میں ترکی ، نائجیریااور سعودی عرب کے دورے میں 19لاکھ 57ہزار روپے جبکہ جون 2014کے آخری ہفتے میں پھرسعودی عرب کے دورہ کے دوران 4لاکھ 96ہزار 750روپے ٹپ دی گئی ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدرمملکت نے بیرون ملک دوروں کے دوران ہونے والے یہ اخراجات وزارت خزانہ کے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں